Uncategorized

قوم ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے،جس کی وجہ کرپشن اور ٹیکس چوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو کرپشن کی فکر نہیں کرنی چاہیے،کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑیں گے،ساتھ ہی ہمیں اب ٹیکس چوری بھی روکنا ہوگی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ قوم کے پاس بے نامی اثاثے ڈکلیئر کرنے کا سنہری موقع ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر کے پاس سارا ڈیٹا موجود ہے، عوام خود ویب سائٹ پر جاکر دیکھ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 10برس میں پاکستان کا قرضہ 6ہزار ارب سے بڑھ کر 30ہزار ارب تک پہنچ چکا،ہم آج ماضی کے قرض کی ادائیگی کےلئے قرضہ لے رہے ہیں۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے 2005 کے زلزلے میں اپنی قوم کو دیکھا ہوا ہے، 2010 میں جب سیلاب آیا تو اربوں روپے کا نقصان ہوا لیکن جدھر بھی پاکستانی تھے سب نے اپنا حصہ ملایا اور ہم مشکلات سے نکل گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اگلے سال ساڑھے 5 ہزار ارب روپے اکٹھے کرنے ہیں، میرے خیال میں اگر قوم فیصلہ کر لے تو ہم ہر سال 8 ہزار ارب روپے تک ٹیکس اکھٹا کر سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکتے ہیں، ہم اپنے لوگوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں اور اپنے بچوں کا مستقبل سنوار سکتے ہیں لیکن مجھے اس کے لیے عوام کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More