اہم خبریں

لاہورایئرپورٹ پر فائرنگ، عمرے سے واپس آنے والے 2 افراد جاں بحق

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورمیں علامہ اقبال انٹرنیشنلایئرپورٹ پر عمرہ ادا کرکے واپس آنے والے دو افراد کو گولیاں مار کرقتل کردیا گیا۔  فائرنگ کا واقعہ انٹرنیشنل لاؤنج میں پیش آیا۔ مقتولین کی شناخت زین اور نفیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد پر پیپلز پارٹی کے رہنما بابر بٹ کے قتل کا مقدمہ درج تھا۔ ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے فائرنگ کرنے والے ملزم شان اور اس کے ساتھی ارشد کو گرفتار کرلیا ہے۔

واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر مسافروں کو لینے آنے والے افراد کا داخلہ بھی روک دیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پرموجود ہے۔  سخت چیکنگ کی وجہ سے ائیرپورٹ کے داخلی راستے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کی اے ایس ایف سے تلخ کلامی بھی ہوئی

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More