

لاہور: آئی جی پنجاب کا صوبے کے دس اضلاع میں جینڈر کرائم کیلئے سپیشل یونٹس کے قیام کی فزیبیلٹی رپورٹ کی تیاری کا حکم۔
لاہور: خاتون سب انسپکٹر کی سربراہی میں بننے والا یونٹ ایک اے ایس آئی، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور پانچ کانسٹیبلز پر مشتمل ہوگا۔
لاہور: جینڈر بیسڈ کیسز میں سائیکالوجسٹ، لیگل اور میڈیکل ایڈ کی ایک چھت تلے فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔آئی جی پنجاب
لاہور: سپیشل یونٹس کا قیام صوبے کے جینڈر بیسڈ جرائم کے حوالے سے ٹا پ ٹین اضلاع میں عمل میں لایاجارہا ہے۔
لاہور: ان اضلا ع میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، رحیم یار خان، ساہیوال، مظفرگڑھ، شیخوپورہ اور گجرات شامل ہیں۔
لاہور: صوبے کے تمام اضلاع میں ”جینڈر فوکل پرسن“ تعینات کئے جائیں جو جینڈر کرائم کی رپورٹس CPO بھجوائیں۔ آئی جی پنجاب
لاہور: متاثرہ خواتین پانچ مختلف ذرائع فرنٹ ڈیسک، 8787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر، خدمت مراکز، 15ہیلپ لائن اور جینڈر کرائم سیل میں براہ راست رپورٹ درج کراسکیں گی۔
لاہور: متاثرہ خواتین کی راہنمائی کیلئے پولیس کے یہ سپیشل یونٹس دارالامان سمیت دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب
لاہور: اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی، ڈی آئی جی کرائم اینڈانویسٹی گیشن جواد ڈوگر، ڈی آئی جی آئی اے بی احسن یونس اور اے آئی جی جینڈر کرائم ماریہ محمود سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
