

لاہور: ڈیفنس میں ازبک خاتون کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
لاہور کے ڈیفنس اے پولیس اسٹیشن میں ازبک لڑکی کے پاکستانی لڑکے کے ساتھ گھر سے بھاگ جانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ریگینا نامی ازبک خاتون کے مطابق اس کی بھانجی یلینا ایک ماہ قبل قانونی طریقے سے بطور آیا لاہور آئی تھی۔ یلینا کو ڈیفنس میں ڈبل ڈی 115 میں چائنیز خاتون لیڈی گاگا کے گھر بچوں کی دیکھ بھال کی نوکری ملی تھی۔
ریگینا نے بتایا کہ رواں ماہ کی 8 تاریخ کو اسے لیڈی گاگا کی کال آئی کہ یلینا گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے۔ پریشانی کے عالم میں گاگا کے گھر پہنچی تو چوکیدار مدثر نواز نے بتایا کہ یلینا کو گھر کا ڈرائیور سہیل رمضان ورغلا کے بھگا کر لے گیا ہے اور وہ لڑکیوں کو غلط کاری کے لیے استعمال کرتا ہے۔…
