
لاہور: پولیس حراست میں تشدد یا ہلاکت کے خاتمے کیلئے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان ایکشن میں آگئے
صوبے بھر کے پولیس اسٹیشنز کی حوالات میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم جاری کردیا۔۔۔
لاہور آئی جی پنجاب نے فیلڈ افسران کو اہم احکامات جاری کردئیے
لاہور: صوبے کے تمام 722پولیس اسٹیشنز کی حوالات میں چوبیس گھنٹوں کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم
لاہور: آئی جی آفس کی جانب سے صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا
لاہور: آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنے ریجنز اور اضلاع کے تمام تھانوں میں فی الفور سی سی ٹی وی کیمرے لگوائیں ، آئی جی پنجاب
لاہور: حوالات میں ملزموں کی موثر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کو سنٹرل پولیس آفس کے مانیٹرنگ سیل سے منسلک کیا جائے ، آئی جی پنجاب
لاہور: آئی جی پنجاب کی دوران تفتیش یا پولیس حراست میں تشددکے ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالریننس کے تحت اقدامات کی ہدایت
لاہور: شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے یا اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران واہلکارمحکمے کا حصہ نہیں رہیں گے ، آئی جی پنجاب
لاہور: آر پی اوز، ڈی پی اوز حوالات کے سی سی ٹی وی کیمروں کی موثر اور راؤنڈ دا کلاک مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنائیں ، آئی جی پنجاب
