اہم خبریں

لاہور: پی ایس ایل میچز دکھانے سے انکار کرنے والے بھارتی براڈکاسٹر

لاہور: پی ایس ایل میچز دکھانے سے انکار کرنے والے بھارتی براڈکاسٹر کے خلاف پی سی بی نے لندن کی  عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیاہے۔

پی سی بی نے دوران ایونٹ معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر نقصان کا ازالہ کرنے اور داد رسی کی درخواست کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی براڈ کاسٹر آئی ایم جی آر کے درمیان  پی ایس ایل 2019 کے  تمام میچز  براہ راست دکھانے کا معاہدہ تھا تاہم  صرف سات میچز کے بعد براڈکاسٹرزنے معاہدے کی پاسداری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کام روک دیاتھا۔

براڈکاسٹر  حکام کے اس اچانک  فیصلے اور ایونٹ  کو خراب کرنے کی  کوشش پرپاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل میچز جاری رکھنے میں نہ صرف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ سخت سبکی  کے ساتھ  شدید  ذہنی کوفت بھی   برداشت کرنا پڑی۔

پی سی بی حکام نے فوری طورپر متبادل بندوبست کرکے ان میچز کو ٹی وی پر دکھانا ممکن بنایا۔

ذرائع کے مطابق  لندن کی اس عالمی  ثالثی عدالت میں کیے جانے والےمقدمے میں  بطور ہرجانہ ایک بھاری رقم وصول  کرنے کا  مطالبہ کیاگیاہے تاہم  اس کی تفصیلات ابھی  خفیہ رکھی جارہی ہیں۔شیئرٹویٹشیئرمزید شیئر

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More