

لاہور ہائی کورٹ نے 5 سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان کی منظوری سے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ چودھری ہمایوں امتیاز نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سیشن جج پاکپتن شریف شبیر حسین اعوان حافظ آباد تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ سیشن جج حافظ آباد لبنی علی کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پرائیذائڈنگ آفیسر صارف کورٹ ساہیوال تنویر احمد شیخ سیشن جج پاکپتن شریف، پریذائڈنگ آفیسر کنزیومر کورٹ گجرات اورنگزیب سینئر ایڈیشنل رجسٹرار ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ تعینات اور سینئر ایڈیشنل رجسٹرار راولپنڈی بنچ محمد اختر بہادر کو مزید تعیناتی کےلئے لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ تبدیل ہونے والے سیشن ججز کو 28 جون تک نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
