

کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے ہیلمٹ نہ پہنے والے افراد کے خلاف مہم چلائی جائے گی جس کی نگرانی میں خود کروں گا۔
امیر شیخ کا کہنا تھاکہ کراچی پولیس نے6ماہ میں 6 لاکھ موٹر سائیکل سوار افراد کے چالان کیے ہیں، رونگ وے موٹر سائیکل چالانے والے افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے ہیں شہریوں کو چاہیے کہ وہ رونگ وے موٹر سائیکل چلانے سے گریز کریں ،موٹر سائیکل سوار افراد ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں،
انہوں نے کہا کہ میں نے جب بھی ہیلمٹ مہم چلائی ہر طرف سے آوازیں آئی میرا ہیلمٹ کا کاروبار ہے یہ سراسر غلط ہے میں اور میری ٹیم ہارنے والے نہیں۔
