اہم خبریں

لیبیا میں مہاجرین کے حراستی مرکز پر فضائی حملے میں 40 افراد ہلاک

طرابلس: لیبیا میں تارکین وطن کے حراستی مرکز پر فضائی حملے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حملہ دارالحکومت طرابلس کے مشرقی مضافاتی علاقے میں قائم حراستی مرکز پر کیا گیا جہاں 120 مہاجرین زیر حراست تھے۔ اس حملے کا الزام لیبیا کی باغی فوج لیبین نیشنل آرمی کے سربراہ خلیفہ ہفتر پر عائد کیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے تارکین وطن میں سے زیادہ تر کا تعلق افریقی ممالک سے تھا۔ لیبیا میں وزیراعظم فیاض السراج کی حکومت کی حامی فوجوں اور باغیوں کے درمیان طرابلس کے قریب جھڑپیں جاری ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے طرابلس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو کبھی ہدف نہیں بنانا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More