اہم خبریں

لیجنڈ اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کر گئیں

کراچی: فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ ذہین طاہرہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ ذہین طاہرہ نے پی ٹی وی سمیت نجی چینلز کے مختلف ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے۔

اداکارہ ذہین طاہرہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 60 کی دہائی میں کیا اور ڈراما سیریل’’خدا کی بستی‘‘، ’’عروسہ‘‘ ، ’’دستک‘‘،’’ماسی اور ملکہ‘‘،’’شمع‘‘،’’دل دیا دہلیز‘‘ اور’’کہانیاں‘‘ سمیت 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکارہ ذہین طاہرہ نے ڈراموں کے علاوہ کئی فلموں میں کردار نگاری بھی کی، وہ متعدد ڈراموں کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی رہیں۔ انہوں نے ڈراموں کے ساتھ گلوکاری میں بھی اپنے فن سے شائقین کو محظوظ کیا۔

2013 میں ذہین طاہرہ کو پاکستان ٹیلی ویژن میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ذہین طاہرہ گزشتہ کافی عرصے سے شدید علیل تھیں جب کہ گزشتہ ماہ انہیں عارضہ قلب کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کیاگیا تھا۔ ملک کی لیجنڈ اداکارہ کی طبعیت خرابی کی خبر سن کر شوبز سے وابستہ دیگر شخصیات اور ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئیں تھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More