اہم خبریں

ماہرہ خان اقوام متحدہ کی ’مہاجرین‘ کی خیرسگالی سفیر مقرر

اقوام متحدہ (یو این) کے مہاجرین سے متعلق ذیلی ادارے ’یونائنٹڈ نیشنز ہائی کمشنر فار رفیوجیز‘ (یو این ایچ سی آر) نے ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کو اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا۔

یو این ایچ سی آر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ ماہرہ خان کو ’سفیر برائے خیر سگالی‘ کی ذمہ داریاں دے دی گئیں۔

اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم نے اداکارہ کو اپنا خیر سگالی سفیر بنائے جانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ اداکارہ ادارے کو مقصد اچھے انداز میں پیش کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان افغان پناہ گزین بچوں سے فارسی سیکھنے کی خواہاں

ماہرہ خان نے بھی یو این ایچ سی آر کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نےانہین ذمہ داریاں سونپیں۔

ماہرہ خان نے اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس بات پر بھی فخر کیاکہ وہ ایک ایسے ملک میں پیدا ہوئیں جو گزشتہ 40 سال سے دنیا بھر کے مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے۔

اداکارہ نے ٹوئٹ پر مختصر ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ پاکستان میں موجود افغانستان سمیت دیگر ممالک کے مہاجرین کے ساتھ اچھا وقت گزارتی دکھائی دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ماہرہ سے ملنے والے افغان پناہ گزین بچے ورون دھون بننے کے خواہاں

ویڈیو کے دوران بھی ماہرہ خان نے دنیا بھر کے مہاجرین کے لیے خدمات سر انجام دینے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور ساتھ ہی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے کام کو بھی سراہا۔

اداکارہ کو خیر سگالی سفیر کی سند بھی دی گئی—فوٹو: یو این ایچ سی آر انسٹاگرام
اداکارہ کو خیر سگالی سفیر کی سند بھی دی گئی—فوٹو: یو این ایچ سی آر انسٹاگرام

ماہرہ خان کو خیر سگالی سفیر تعینات کرنے کی تقریب اسلام میں منعقد کی گئی جس میں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ کمنشر آپریشن نے انہیں ڈگری دی۔

خیال رہے کہ یو این ایچ سی آر کی سفیر مقرر کیے جانے سے قبل بھی ماہرہ خان ادارے کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں تھیں، گزشتہ برس انہوں نے پشاور اور کراچی میں موجود افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں اداکارہ مہاجرین اور انسانی حقوق سے متعلق کھل کر بات کرتی آئی ہیں اور ساتھ ہی وہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے بھی متحرک دکھائی دیتی ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More