اہم خبریں

مشرق وسطیٰ میں طوفان کیار، سندھ، بلوچستان میں بارش کا امکان

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ عرب کے وسط میں شدید سمندری طوفان ‘کیار’ بڑھ رہا ہے جس سے سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔
پی ایم ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ‘اس نظام سے پاکستان کا کوئی بھی ساحلی علاقہ براہ راست خطرے میں نہیں ہے’۔
بیان کے مطابق ‘تاہم اس نظام کے باعث سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی میں 28 اکتوبر سے 30 اکتوبر پر بارش کا امکان ہے’۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسط مشرقی بحیرہ عرب میں آنے والا طوفان ‘کیار’ تیزی سے خطرناک انداز میں تبدیل ہورہا ہے اور گزشتہ 12 گھنٹوں سے مغرب اور شمال کی طرف بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کے-الیکٹرک، کراچی میں بارشوں کے دوران 35 میں سے 19 ہلاکتوں کی ذمہ دار قرار
پی ایم ڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘یہ نظام 26 اکتوبر کو کراچی سے جنوب مشرق میں 950 کلومیٹر دور اور عمان کے شہر صلالہ کے مشرق اور شمال مشرق میں 1780 کلومیٹر دور تھا’۔
وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ‘طوفان کیار مغرب اور شمال مغربی میں عمان کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید سمندری طوفان میں بدل جائے گا’۔
ماہی گیروں کو خبردار کرتے ہوئے بیان میں پی ایم ڈی نے کہا ہے کہ ‘ماہی گیر بدستور الرٹ رہیں اور 28 اکتوبر سے گہرے سمندر میں نہ جائیں، پی ایم ڈی کا ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر شدت اور اس کے راستے کی بدستور نگرانی کررہا ہے’۔
بھارت میڈیا کا کہنا ہے کہ کیار طوفان کے باعث بھارت کے کرناٹکا اور گوا کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی: بارش کے بعد کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ‘اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شمالی کرناٹکا کے ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ سمندر میں حالات خطرناک ہوں گے’۔
بھارتی ڈیزاسٹر نگرانی سینٹر کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘مغری کی طرف بڑھنے والا سائیکلون ممکنہ طور پر کرناٹکا سے ٹکرائے گا جس کے نتیجے میں بارش ہوگی جبکہ ساحلی جنوبی علاقوں میں سردی کی لہر آئے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اس کے نتیجے میں اگلے دو روز میں معمولات زندگی درہم برہم ہونے کا خطرہ ہے’۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More