Uncategorized

مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر سزا کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پہلی بیوی سے اجازت کے باوجود دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پہلی بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کردے تو دوسری شادی پر سزا ہوگی، مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہوگا۔

دلشاد بی بی اور لیاقت علی میر نے 2011 میں پسند کی شادی کی، 2013 میں لیاقت علی میر نے پہلی بیوی اور مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیردوسری شادی کی۔ مجسٹریٹ اسلام آباد نے مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر شادی کرنے پر آزاد کشمیر کے رہائشی لیاقت علی میرکوایک ماہ قید اورپانچ ہزارجرمانے کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کے لئے پہلی بیویوں کی کڑی شرائط نے مردوں کے پسینے چھڑوا دیئے

ایڈیشنل سیشن جج نے کشمیرکا باشندہ ہونے کی وجہ سے لیاقت علی کو بری کردیا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اپیل پرلیاقت علی میرکی بریت کوکالعدم قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا کہ جس شخص کے پاس قومی شناختی کارڈ ہے، اس پرتمام قوانین کا اطلاق ہوگا، نکاح اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہے، عدالت کا مکمل دائرہ اختیار ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اپیل منظور کرتے ہوئے کیس ماتحت عدالت کو بھیجتے ہوئے قرار دیا کہ ایڈیشنل سیشن جج میرٹ پر لیاقت علی میر کی دوسری شادی کیس کا فیصلہ کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More