اہم خبریں

معدوم ہوتے سفید گینڈے کا پہلا ٹیسٹ ٹیوب ‘ایمبریو’ تیار

پولینڈ: سائنس دان معدومی کے شکار سفید گینڈے کی نسل کی بقا کے لیے پہلا ٹیسٹ ٹیوب ‘ایمبریو’ تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی سائنس دانوں نے پولینڈ میں سفید گینڈے کے پہلے ٹیسٹ ٹیوب “ایمبریو” کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے جسے بار آور کرانے کے بعد مادہ گینڈے کی کوکھ میں منتقل بھی کردیا گیا ہے۔

سفید گینڈے کی دنیا بھر میں صرف 2 مادائیں بچی ہیں ایک ماں ’ناجن‘ اور ’بیٹی فاٹو‘ جب کہ دنیا بھر میں اکیلا بچ جانے والا خاندان کا  واحد نر گزشتہ برس مارچ میں ہی طبی موت مر گیا تھا تاہم سائنس دانوں نے نر سفید گینڈے کے اسپرم کو سائنسی طور محفوظ کر لیا تھا۔

سائنس دانوں کے پاس دیگر سفید نر گینڈوں کے محفوظ شدہ اسپرم بھی موجود تھے جن کا مادہ گینڈے کے انڈے سے اختلاط کرایا گیا اور خوش قسمتی سے میلاپ ہوگیا۔ جرمنی کی حکومت نے اس تجربے کے لیے 4.6 ملین ڈالر کی خطیر رقم مختص کی تھی۔

سائنس دان جدید طبی تکنیک IVF  کے ذریعے سفید گینڈوں کی نسل کو بچانے کے لیے کافی پُر امید نظر آتے ہیں جس کے لیے پہلے ٹیسٹ ٹیوب ایمبریو کی تیاری کامیابی کی پہلی سیڑھی اور انوکھا ترین تجربہ بھی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More