اہم خبریں

مفرور مجرم نے اپنی تصویر پر 15000 لائیکس کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا

کنیکٹکٹ: امریکا میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس میں ایک مفرور مجرم نے فیس بک پراپنی تصویر کے 15000 لائیکس ملنے پر خود کو پولیس کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ اب ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد اس کی تصویر پر 29 ہزار لائیکس ملے ہیں اور اس نے گرفتاری دیدی ہے۔

گزشتہ ماہ کنیکٹیکٹ کے ایک مفرور مجرم اور ٹورنگٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس میں مجرم جوزے سمنس نے وعدہ کیا تھا کہ اگر اس کی تصویر پر 15 ہزار لائیکس آگئے تو وہ گرفتاری دیدے گا۔

29 سالہ جوزے پر سات مقدمات عائد کئے گئے تھے اور وہ بار بار بلاوے کے باوجود نہ گرفتاری دے رہا تھا اور نہ ہی عدالت پہنچا تھا۔ پھر پولیس نے اس کی تصویر فیس بک پر جاری کی اس پر خود مجرم نے لکھا کہ اگر اس کی تصویر پر 20 ہزار لائیکس آجاتے ہیں تو وہ گرفتاری دیدے گا۔ اس پر پولیس نے بھاؤ تاؤ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 10 ہزار لائکس پر گرفتاری دیدے۔ لیکن پھر دوبارہ مجرم نے کمنٹس میں لکھا کہ اگر 15 ہزار لائیکس ہوئے تو وہ خود تھانے آجائے گا اور اس طرح 15 ہزار لائیکس پر اتفاق ہوگیا۔

اس کے بعد پولیس نے کئی مرتبہ جوزے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جس کے بعد مزید لوگوں نے اسے شیئر کیا اور پسند کیا۔ وائرل ہونے کے بعد ایک ماہ میں اس کی تصویر پر 29 ہزار لائیکس مل چکے تھے۔

اپنے وعدے کا پاس کرتے ہوئے 19 جون کو جوزے نے اینفیلڈ پولیس ڈپارٹمنٹ فون کرکے کہا کہ وہ فلاں جگہ موجود ہے اور اسے گرفتار کرلیا جائے۔ اس پر عدالت اور پولیس سے بھاگنے کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ اس کی ضمانت کی رقم 30 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے جج کے سامنے بھی پیش ہونا ہے۔

آخری وقت تک اس کی تصویر پر 1700 لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More