اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری، مزید 4 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے گھرگھر تلاشی کے دوران جعلی مقابلے کی آڑ میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی دہشت گرد کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر ضلع شوپیاں میں کیگام کے علاقے درمدورا میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا اور اس دوران  4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی پولیس کے حکام نے ماورائے قانون قتل عام کی اس تازہ مثال کو چھپانے کے لیے دعویٰ کیا ہے کہ چاروں افراد پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ عوام میں بڑھتے اشتعال اور علاقے کی صورت حال کو دنیا بھر میں ظاہر ہونے کے خوف سے حکام نے ضلع بھر میں انٹر نیٹ سروس بند کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بارہ مولا میں اسی طرح کی ایک کارروائی میں ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More