اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر میں شٹ ڈاؤن سے 1 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، تجارتی تنظیم

مقبوضہ کشمیر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اگست میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت واپس لینے کے بعد سے 1 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بھارتی حکومت کے خلاف نقصانات پر مقدمہ کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے اسے وفاقی اکائیوں میں تبدیل کردیا تھا اور کہا تھا کہ اس اقدام سے خطے میں ترقی ہوگی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: محاصرے میں سسکتی زندگی کے 100روز

تاہم کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ ترقی تو دھوکا تھا، شٹ ڈاؤن کی وجہ سے عوام نے مارکیٹوں اور کاروبار کو احتجاجاً بند کردیا ہے۔

کے سی سی آئی کے نائب صدر ناصر خان کا کہنا تھا کہ ‘اندازے کے مطابق ستمبر کے مہینے تک 1.40 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا تھا تاہم اب اس میں کہیں زیادہ اضافہ ہوچکا ہوگا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم عدالتوں سے نقصانات کا معلوم کرنے کے لیے بیرونی ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے کا کریں گے کیونکہ یہ ہمارے اختیار سے بھی باہر ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘خطے میں مواصلاتی بندش کی وجہ سے ادارے کا کاروبار کے مالکان سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ نہیں ہوپارہا کہ اندازے سامنے آسکیں’۔

یہ بھی دیکھیں: بھارتی ڈاکٹر نے مقبوضہ کشمیر کی کربناک صورتحال کا احوال سنا دیا

بھارت کے وزارت داخلہ اور مقامی حکومت کے نمائندگان نے معاملے پر رائے دینے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت واپس لینے کے اور مواصلاتی بلیک آؤٹ کو 12 نومبر 100 روز مکمل ہوئے تھے۔

مواصلاتی بندش کے علاوہ بھارت نے مقامی رہنماؤں کو گرفتار، سفر پر پابندی عائد کی تھی اور ہزاروں فوجیوں کو سیکیورٹی خدشات ظاہر کرتے ہوئے بھیجا تھا۔

چند پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے انٹرنیٹ تک رسائی بڑے پیمانے پر اب بھی بند ہے۔

کریک ڈاؤن کی وجہ سے سیاحت سمیت زراعت، باغات اور آرٹس اینڈ کرافٹس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سری نگر میں ایک ہوٹل چلانے والے وویک وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے کئی مہینوں تک یہاں استحکام نظر نہیں آرہا، صورتحال غیر یقینی ہے’۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More