اہم خبریں

ملکی معیشت بہترین ہے، دیکھیں لوگ شادی کر رہے ہیں، بھارتی وزیر

بھارتی حکومت کا سارا دھیان ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کے بجائے نفرتیں بڑھانے اور ملک میں ہندوتوا کے فروغ پر ہے اور اب تو حکومتی وزرا معیشت کے حوالے سے غیر سنجیدہ بیانات دے کر اس رجحان کا عملی ثبوت بھی دے رہے ہیں۔
اس کی تازہ مثال یونین وزیر سُریش انگاڑی کا یہ بیان ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ‘ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور اس کا واضح اشارہ یہ ہے کہ ملک کے ایئرپورٹس اور ٹرینیں بھری ہوئی ہیں اور لوگ شادی کر رہے ہیں۔’
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بیلگاؤم سے لوک سبھا کے رکن سریش انگاڑی نے اترپردیش میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘معاشی بدحالی کے دعوے کرکے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کا تاثر خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔’
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ‘ہر تین سال بعد معیشت میں طلب میں کمی آتی ہے، یہ ایک سائیکل ہے جس کے بعد معیشت بہتر بھی ہو جاتی ہے، جبکہ بھارت 5 ٹریلین روپوں کی معیشت بنے گا۔’
واضح رہے کہ رپورٹس کے مطابق پانچ سہ ماہی قبل 8 فیصد کی رفتار سے ترقی کرنے والی بھارت کی معیشت ستمبر میں گرتے گرتے 5 فیصد کی سطح تک جا پہنچی تھی۔
اگست میں بھارتی روپے کی قدر میں 4.4 فیصد کمی واقع ہوئی جو ایشیا میں کسی بھی کرنسی کی قدر میں ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More