

اسلام آباد: ملک بھر میں ڈینگی کے پھیلاؤ نے ایک مرتبہ بھر نیا ریکارڈ قائم کردیا اور رواں برس کے دوران اب تک 49 ہزار 5 سو 87 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ دو ہفتے سے بھی کم مدت میں 5 ہزار زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ملک میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز 8 برس قبل رپورٹ کیے گئے تھے، 2011 میں 27 ہزار افراد اس وبا سے متاثر ہوئے تھے۔
تاہم اس وقت ڈینگی کے نتیجے میں 370 افراد جان کی بازی ہار گئے تھی یہ تعداد رواں برس ہونے والی 79 اموات سے 4 گنا زیاہ تھی۔
ڈینگی کے کیسز میں اضافے کی بڑی وجوہات بتاتے ہوئے وزارت صحت کے ترجمان ساجد شاہ نے کہا کہ ‘ رواں برس دنیا بھر میں ڈینگی کے کیسز کی غیر معمولی تعداد رپورٹ ہوئی ہے’۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں ڈینگی کے پھیلاؤ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
انہوں نے کہا کہ ‘ ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز ریکارڈ کرنے کے طریقہ کار میں بہتری آئی ہے’۔
کا کہنا تھا کہ رواں سال کے دوران دنیا بھر میں ڈینگی کے کیسز غیر معمولی تعداد میں رپورٹ ہوئے اور دعویٰ کیا کہ پاکستان کی کارکردگی دیگر ممالک کے مقابلے میں بہتر ہے۔
ڈان کے پاس موجود دستاویز کے مطابق رواں سال کے دوران ملک بھر میں ڈینگی کے 49 ہزار 5 سو 87کیسز کی تصدیق ہوئی جس میں سب سے زیادہ 13 ہزار ایک سو 79 کیسز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 ہزار 2 سو 51، پنجاب میں 9 ہزار 8 سو 55، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 7 سو 76 اور بلوچستان میں 3 ہزار 2 سو 17ہے۔
علاوہ آزاد کشمیر سے ایک ہزار 6 سو 90 کیسز رپورٹ کیے جبکہ 6 سو 25 کیسز کو ‘ دیگر’ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ڈینگی کے 25 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق
‘ دیگر’ کیٹیگری ان کیسز کی نشاندہی کرتی ہے جن کا اصل مقام معلوم نہیں ہوسکا۔
اسی طرح ڈینگی سے خیبرپختونخوا ارو گلگت بلتستان میں کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 22 افراد جاں بحق ہوئے۔
علاوہ ازیں ڈینگی سے سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں جن کی تعداد 33 ہے، پنجاب میں 22 بلوچستان میں 3 جبکہ آزاد کشمیر میں ڈینگی کے باعث ایک شخص کی وفات ہوئی۔
