
۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمر سہیل کیفی نے کی
ضلعی انتظامیہ پاکپتن کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئیے نکالی گئی ریلی میں پاکپتن کے تمام ضلعی افسران ، سرکاری ملازمین ، سیاسی ، سماجی تنظیموں کے رہنماوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی و ہمدردی کے متعلق مختلف تحریری درج تھیں۔ریلی پرانے پھاٹک چوک سے شروع ہو کر نگینہ چوک میں جا کر اختتام پزیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کی آزادی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کو بند کروائے۔
