
پاکپتن پولیس اہلکار منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث گھر سے ولایتی شراب کی فیکٹری برآمد سینکڑوں بوتلیں شراب اور مشینری آلات کیمیکل برآمد پولیس اہلکار سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج
تھانہ سٹی پولیس نے محلہ عیدگاہ میں محکمہ پولیس میں تعینات حوالدار دلدار شاہ کی شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 157 بوتل ولایتی شراب برآمد کر لی پولیس نے موقعہ سے شراب تیار کرنے والی مشینری کیمیکل سمیت دیگر سامان کو قبضہ میں کر تین افراد حراست میں لے لیا جبکہ حوالدار دلدار شاہ موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھانہ سٹی پولیس نے حوالدار دلدار شاہ بیٹے شہزاد شاہ سمیت چار افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے حوالدار سید دلدار شاہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
