اہم خبریں

مولانا فضل الرحمٰن کا رات کو شاہراہیں کھلی رکھنے کا اعلان

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے رات کے اوقات میں شاہراہیں کھلی رکھنے کا اعلان کر دیا۔
نوشہرہ میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ‘حکومت کی دیواریں ہل چکی ہیں، درخت کی جڑی کاٹ دی گئی ہیں اور اب ہم نے اسے ایک آدھ جھٹکا دے کر گرا دینا ہے۔’
انہوں نے کہا کہ ‘چوبیس گھنٹے کے اندر ہماری دعوت پر لبیک کہتے ہوئے پورا پاکستان بند ہو گیا، کراچی سے باہر جانے والی شاہراہیں بند ہو چکی ہیں، پنجاب میں داخل ہونے والے راستے اس وقت بند ہیں، بلوچستان میں داخل ہونے والے راستے اس وقت بند ہیں، افغانستان سے چمن اور کوئٹہ آنے والے راستے بند پڑے ہوئے ہیں، شاہراہ قراقرم اور چکدرہ کے مقام پر شاہراہ سوات بھی بند ہے۔’
ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے اس کا احساس ہے کہ جب سڑکیں بند ہوتی ہیں تو عوام کو مشکلات پیش آتی ہیں لیکن جب راستے میں بڑا پتھر پڑا ہو تو اسے ہٹانے کے لیے لوگوں کو کچھ مشقت برداشت کرنا پڑتی ہے، آج سب سے بڑا پتھر موجودہ ناجائز حکومت ہے اور ہم نے عوام کی طاقت کے ساتھ اس پتھر کو راستے سے ہٹانا ہے۔’
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ‘ہم پاکستان کو نہ افغانستان بنانا چاہتے، نہ عراق اور نہ لیبیا بنانا چاہتے ہیں، ہم پرامن سیاسی تحریک کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور اس بات پر استقامت کے ساتھ قائم ہیں اور پرعزم ہیں کہ عوام کی قوت سے اس حکومت کو چلتا کیا جائے گا۔’
انہوں نے رات کو سڑکیں اور شاہراہیں کھلی رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‘کارکنان صبح سے مغرب تک دھرنا دیں کیونکہ ٹھنڈ بڑھنے کی وجہ سے مسافروں اور کارکنوں کو تکلیف ہوتی ہے، طاقت ہم نے دکھا دی ہے اب اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔’
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے عام آدمی کی زندگی کو متاثر نہیں کرنا اس لیے ہم نے شہروں سے باہر احتجاج کیا ہے اور اس کے بعد شہروں کے اندر بھی مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ یہ تحریک رُکے گی نہیں۔’

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More