
جو کہ پریس کلب مٹھی سے ہوتی ہوٸی کشمیر چوک پر پہنچی۔ شرکإ کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھاۓ ہوۓ تھے اور وہ مودی حکومت کے خلاف کشمیری عوام پر ریاستی غنڈہ گردی اور مظالم کرنے پر سخت نعرے بازی کر رہے تھے اور کشمیر بنے گا پاکتسان اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف صداٸیں بھی بلند کر رہے تھے۔ ریلی سے سبحان سمیجو، میر محمد بلیدی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور بھارتی حکومت کی فاشسٹ پالیسیوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی گٸی۔ اس کے علاوہ نجی اسکولوں کے طالب علموں اور اساتذہ کی جانب سے بھی کشمیری عوام کے حق میں ریلیاں نکالی گٸیں اور تھرپارکر کے تمام شہروں مٹھی اسلام کوٹ ڈیپلو چھاچھرو ننگرپارکر ڈاھلی کلوٸی چیلہار اور دیگر علاقوں کی سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں بھی کشمیری عوام سے اظھارے یکجھتی کی تقریبات بھی منعقد کی گٸیں۔
