

لاہور کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے پھاٹک کو بروقت بند نہ کرنے کی وجہ سے کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر 2 رکشے اور 3 موٹر سائیکلیں حادثے کا شکار ہوگئیں جس میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ کے بعد ہر طرف چیخ وپکار شروع ہوگئی اور مقامی دکانداروں اور راہگیروں نے حادثہ کا شکار افراد کو ریلوے ٹریک سے اٹھایا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
دوسری جانب ریلوے حکام نے غفلت برتنے پر ٹرین کے ڈرائیور اور اسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرکے 48 گھنٹوں میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
