

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جو میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وہ دوسروں کو دروغ گوئی کا کیا درس دے رہے ہیں؟ شہباز صاحب اسحاق ڈارکے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان بدقسمتی سے دن رات جھوٹ بولتے ہیں، اپنی زندگی میں جھوٹ بولنے والے وزیراعظم نہیں دیکھا،بد ترین مہنگائی اور بیروز گاری سےعوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔
