

کراچی: نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات تمغہ امتیازاورآئٹم نمبر کے بعد اب کترینہ کیف کی نقل کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
مہوش حیات اداکارہ ہونے کے ساتھ پاکستانی فلموں کی آئٹم گرل بھی بن چکی ہیں۔ حال ہی میں فلم ’’باجی‘‘ کے لیے جاری ہونے والا ان کا نیا آئٹم نمبر’’گینگسٹر گڑیا‘‘ جہاں لوگوں میں مقبول ہورہا ہے وہیں انہیں گانے میں کترینہ کیف کی نقل کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مہوش حیات کا نیا آئٹم سانگ سوشل میڈیا پر مقبول
گانا ریلیز ہوتے ہی لوگوں نے سب سے پہلے مہوش حیات کے بالوں کے اسٹائل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے فلم ’’زیرو‘‘ کے گانے ’’حسن پرچم‘‘ میں کترینہ کیف کے بالوں کے اسٹائل سے مشابہ قراردیا۔ صرف یہی نہیں سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے کترینہ کیف اورمہوش حیات کی چند تصاویر بھی شیئر کی گئیں جن میں مہوش حیات کا رقص کا انداز کترینہ کیف کے رقص سے متاثر نظر آرہا تھا۔
