

دورہ لندن کے دوران امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی گاڑیوں کےکنجیشن زون سےگزرنے پر میئر لندن نے امریکی صدر کو جرمانہ کر دیا ، مقامی حکومت نے انہیں سروس چارجزکابل بھجوادیا۔
,
امریکی صدرگزشتہ دنوں برطانیہ کے دورے پر آئے تھے جہاں انہوں نے وزیراعظم تھریسامے اور شاہی خاندان کے افراد سے ملاقاتیں کی تھیں اور اس دوران ان کا قافلہ ممنوعہ اوقات میں کنجیشن زون سے گزراتھا۔
,
امریکی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتکار ٹیکسوں سے مستثنیٰ ہوتے ہیں اس لئے کوئی رقم ادانہیں کی جائے گی جبکہ ٹی ایل ایف کاکہنا ہے کہ یہ ٹیکس نہیں سروس چارجز ہیں جو اداکرناہوں گے۔
