اہم خبریں شوبز

نئی دہلی: بھارتی الیکشن میں بی جے پی کے ٹکٹ پر گورداس پور لوک سبھا کی سیٹ جیتنے والے اداکارسنی دیول کی کرسی خطرے میں پڑنے لگی

ناموربالی ووڈ اداکارسنی دیول حال ہی میں بھارتی الیکشن میں بی جے پی کے ٹکٹ پرپنجاب کے حلقے گورداس پورسے سیاسی اکھاڑے میں اترے اوراپنے حریفوں کومات دیتے ہوئے الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی، تاہم اب ان کی سیٹ خطرے میں پڑگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی دیول نے اپنی انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے طے کیے گئے اخراجات سے زیادہ پیسے خرچ کیے۔ انتخابی مہم کے دوران امیدواروں پرنظررکھنے والے ادارے واچ ڈوگ کوسنی دیول کے زائد اخراجات کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی ہے، لہذٰا اس معاملے پرالیکشن کمیشن سنی دیول کے خلاف کارروائی کرکے انہیں نوٹس جاری کرسکتا ہے جس کے باعث  سنی دیول کی جیتی ہوئی سیٹ بھی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے مقررکردہ ماڈل ضابطہ اخلاق کے قواعدو ضوابط کے مطابق لوک سبھا کا کوئی بھی امیدوار اپنی انتخابی مہم میں 70 لاکھ روپے سے زائد اخراجات نہیں کرسکتا جب کہ الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق سنی دیول نےانتخابی مہم کے دوران تقریباً86  لاکھ روپے خرچ کیے۔

الیکشن کمیشن کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا ادارہ امیدوار کی پارلیمنٹ کی رکنیت کو معطل کرکے دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو فاتح قرار دے سکتاہے۔

واضح رہے کہ سنی دیول نے گورداس پور کی سیٹ پر کانگریس کے امیدوار سنیل جاکھڑ کو 80 ہزارووٹوں سے شکست دے  کرکامیابی حاصل کی تھی۔ گورداس پور کی یہ سیٹ سنی دیول سے قبل اداکار وسیاستدان ونود کھنہ کے پاس تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More