

ناجائز منافع خور مافیا نے عید پر مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی من مانی وصول کیں
عید تعطیلات کے دوران بھی گراں فروشی کا بازار گرم رہا مرغی، گائے بکرے کے گوشت کی من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ چاند رات کے دن سے ہی شروع ہوگیا جو عید کی تعطیلات میں بھی جاری رہا۔
عید الفطر کے دوران گراں فروشی نے بچھیا کے گوشت کی قیمت مزید 50 روپے اضافہ سے 650 روپے کلو وصول کی ہڈی والے بچھیا کے گوشت کی قیمت 550 روپے کلو وصول کی گئی مرغی کا صاف گوشت 280 سے 300 روپے کلو قیمت پر فروخت کیا گیا۔
عید پر شیر خورمہ اور دودھ کی میٹھی سوغاتوں کے لیے دودھ کی اضافی طلب کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دودھ فروشوں نے بھی مہنگائی کی گنگا میں ڈبکیا لگاہیں دودھ دہی غیر سرکاری قیمت پر فروخت ہوا اور پائوڈر والے خشک دودھ سے تیار کردہ دودھ کو فریش ملک قرار دے کر فروخت کیا گیا۔…
