ناظرین شادی بیاہ اور خوشی کے موقع پر ڈھول بجانا پنجاب کی قدیم روائیت ہے، جو دور جدید میں کمزورپڑتی جا رہی ہے،ننکانہ صاحب کے علاقہ بچیکی میں ایک روزہ ڈھول فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے ماہر ڈھولچیوں نے خوبصورت انداز میں ڈھول بجا کر سماں باندھ دیا،مزید بتا رہے ہیں ننکانہ صاحب سے ہمارے نمائندے جاوید احمد معاویہ اپنی اس رپورٹ میں NAT Sound ڈھول فیسٹول کے دوران فیصل آباد، ننکانہ صاحب،اوکاڑہ،شیخوپورہ اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے 16 اضلاع سے ڈھول بجانے والی معروف ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنے خوبصورت انداز میں ڈھول بجا کر سماں باندھ دیا۔ گردونواح کے دیہات سے آئے سینکڑوں افراد نے ڈھول بجانے کے ان مقابلوں کو دیکھا اور خوب لطف اندوز ہوئے،شائقین نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈھولچیوں کی خوب حوصلہ افزائی بھی کی۔ ڈھول بجانے کے مقابلوں میں حافظ آباد کی ٹیم نے پہلی،ننکانہ صاحب نے دوسری اور فیصل آباد کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی،فیسٹول کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...