
۔ٹریک بحال ہونے سے جہاں بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی وہیں سیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملےگا،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرتارپور بننے جارہا ہے بھرپور سیاحتی سرگرمیوں کا مرکز۔۔۔ ۔سکھ یاتریوں اور عوام کو ملے گی جلد ہی تیز رفتار ٹرین سروس ۔۔۔ پہلے مرحلے میں 21 سال بعد 17 کلومیٹر طویل نارووال، کرتار پورٹریک پر کام شروع گیاجس پر سکھ یاتری بھی خوش ھے۔
ریلوے روٹ کی بحالی کیلئے مال گاڑی تیار شدہ ٹریک لے کر نارووال پہنچ گئی ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کےلئے ریل کی پٹری اور دیگر تعمیراتی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے ۔
ٹریک کے سامان کی ترسیل کے لئے پٹڑی کی مرمت کا کام جاری ہے ۔ جون 2005 میں آخری بار اس خستہ حال ٹریک پر ٹرین نے سفر کیا تھا۔ ٹرین سروس کی بحالی پر شہری بھی خوش دیکھائی دیتے ہیں۔۔
موجودہ حکومت 450 ملین روپے کی لاگت سے سترہ کلومیٹر طویل ٹریک اور ریلوے سٹیشنز کی بحالی کا وعدہ پورا کر رہی ہے۔
