اہم خبریں

نجی ملازمین کیلیے صحت بیمہ لازمی قرار دینے کی تجویز

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس سیکٹر کے فروغ کے لیے اصلاحات کے تحت وفاقی حکومت کو ملک کے تمام نجی اداروں کے  ملازمین کے لیے صحت بیمہ  کو لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

ایس ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی نے وفاقی حکومت کو تجویز کیا ہے  کہ پاکستان انڈسٹریل اینڈ کمرشل ایمپلائمنٹ آرڈیننس 1968 میں ترمیم کر کے نجی اداروں کے  ملازمین کے لیے صحت بیمہ  لازمی کیا جائے۔

تجویز کے مطابق نجی اداروں میں کام کرے والے تمام ملازمین جن میں ڈیلی ویجرز،کنٹریکٹ ملازمین اور ریگولراورعارضی ملازمین اور ان پر انحصار کرنے والے اعزہ شامل ہیں۔ بیمہ کے تمام اخراجات آجر کی جانب سے ادا کئے جانے کی تجویز کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ نجی اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے ملازمین کومقرر کردہ اسپتالوں میں داخلے پر مفت علاج کی سہولت فراہم کریں جبکہ پینل کے علاوہ دیگر اسپتالوں سے علاج پر اخراجات کی ا دائیگی کی پالیسی متعارف کروائیں۔

حکومت کی جانب سے نجی شعبے کے ملازمین کے لئے صحت بیمہ لازمی قرار دینے سے ملک میں مالیاتی شمولیت کی شرح میں اضافہ ہو گا اور عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ امریکہ، بیلجم، جرمنی، اومان، ہندوستان اور چین میں ایسی اسکیمیں کامیابی سے چل رہی ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More