
،تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے علاقہ بگا چک میں آرائیں اور جٹ برادری میں عرصہ دراز سے دشمنی چلی آرہی تھی آج گاؤں میں دونوں گروپوں کے مابین ہو نے والی لڑائی کے بعد دونوں پارٹیاں قانونی کاروائی کے لئے میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹس کے حصول کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال آئی تو دونوں کے مابین دوبارہ جھگڑا ہو گیا جس کے بعد دونوں پارٹیوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں جٹ برادری کے دو سگے بھائی عبد الواحداور عبد القادر،اور محمد یوسف جبکہ آرائیں برادری کے چوہدری تنویر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے فائرنگ کے نتیجہ میں جٹ برادری کے فیصل جاوید،اسامہ جا وید اور عابد نزیر شدید زخمی ہو گئے،واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر راجا منصور احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید موقع پر پہنچ گئے،جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں نے ہسپتال کی ایمر جنسی وارڈ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
