اہم خبریں

نواز شریف، آصف زرداری کی سیاست دم توڑ چکی، شیخ رشید

وفاقی ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی ے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی سیاست دم توڑ چکی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں دیگر جماعتیں شریک نہیں ہوئیں۔

مزیدپڑھیں: ‘ہم مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کو سپورٹ کر رہے ہیں’

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ریلوے میں حادثے کی ذمہ داری قبول کی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ‘حادثے کی ذمہ دار قبول کرتا ہوں، غلطی ہمارے اسٹاف کی تھی اور اب تک 18 ملازمین فرائض سے غفلت برتنے پر برطرف کیا جا چکا ہے’۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی 20 گریڈ کے تین افسران کے خلاف کارروائی کرکے آرہا ہوں’۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ‘میری پارٹی کی سیاست کبھی ختم نہیں ہوسکتی، ساری حکومتیں میری پارٹی ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مینار ہیں لیکن فضل الرحمٰن سیاست اور دینی امور میں تصادم چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کے خلاف نہ ختم ہونے والے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ان کی یہ جنگ حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘مولانا فضل الرحمٰن نظام کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں’

خیال رہے کہ پہلے بھی مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ وہ وقت ختم ہوگیا جو سیاست آپ پہلے کرتے تھے۔

انہوں نے شہباز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ ‘ادھر ہو یا ادھر ہو’۔

شیخ رشید نے ذومعنی گفتگو میں کہا تھا کہ ‘لوگ شک کررہے کہ دونوں بھائی (نواز شریف اور شہباز شریف) اندر سے ملے ہوئے نہ ہوں، ایک بھائی کیش 22 کھیل رہا ہے اور دوسرا مولانا فضل الرحمٰن کا حمایتی کہلاتا ہے’۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More