

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس منگل کی صبح پہنچے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسٹیرائڈ کی ہائی ڈوز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹلیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکیں۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کے علاج کیلئے حکومت کی پیداکردہ آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی، شہباز شریف
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کا آج صبح پھر تفصیلی معائنہ کیا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی سابق وزیراعظم نوازشریف آئندہ 48 گھنٹوں میں لندن روانہ ہونے کی تصدیق کی۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف سفر کے لیے طبی طور پر صحتیاب ہوں گے جبکہ ان کی زندگی محفوظ ہوگی تو وہ لندن جائیں گے۔
