اہم خبریں

نوجوان اور خود سے کم عمر مرد کے ساتھ عشق کا مزہ ہی ’کچھ اور ہے‘ ہولی وڈ اداکارہ

نیٹ فلیکس کی مقبول اور متنازع سیریز ’دی کراؤن‘ میں برطانوی شہزادی مارگریٹ کا کردار ادا کرنے والی 53 سالہ اداکارہ ہیلینا بونہام کارٹر نے کہا ہے کہ خود سے کم عمر اور نوجوان مرد سے عشق کرنے کا ’مزہ ہی کچھ اور ہے‘۔
اداکارہ نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب کہ انہیں خود سے 32 سال کم عمر لڑکے کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ہیلینا بونہام کارٹر نے ’نیٹ فلیکس‘ کی سیریز ’دی کراؤن‘ میں ایک ایسی برطانوی شہزادی کا کردار ادا کیا ہے جن کے متعدد رومانس ہوتےہیں۔
اپنے کردار کی طرح حقیقی زندگی میں بھی اداکارہ ہیلینا بونہام کارٹر نے خود سے کم عمر مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرلیے، جن پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے اپنے بڑے بچے سے محض 5 برس زائد العمر لڑکے کے ساتھ تعلقات استوار کیے ہیں۔

اداکارہ نے نیٹ فلیکس کی سیریز میں برطانوی شہزادی کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ/ نیٹ فلیکس

اداکارہ نے حال ہی میں خود سے 32 سال کم عمر ناروے کے لکھاری 21 سالہ رے ڈیگ ہولبوئے سے تعلقات استوار کیے اور انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔
اداکارہ نے خود سے کم عمر لڑکے کے ساتھ تعلقات کی چہ مگوئیاں ہونے کے بعد اس کا اعتراف بھی کیا اور اب انٹرویو میں انہوں نے نہ صرف نوجوان سے محبت کرنے کا سبب بتایا بلکہ اپنے فیصلے کو انتہائی سمجھداری کا فیصلہ بھی قرار دیا۔
خود پر تنقید ہونے کے بعد اداکارہ نے برطانوی میگزین ’ٹائم‘ کو دیے گئےخصوصی انٹرویو میں کہا کہ ان کے خیال میں خود سے کم عمر مرد کے ساتھ محبت کرنے کا لطف دوبالا ہوتا ہے۔
اداکارہ نے اپنے کم عمر بوائے فرینڈ کا دفاع کرتے ہوئے اس کا موازنہ برطانیہ سمیت دیگر عالمی مرد رہنماؤں کے ساتھ بھی کیا اور اسے ان سے ذہانت میں بہتر قرار دیا۔

اداکارہ نے کم عمر مرد سے محبت کو ایک فن قرار دیا—فوٹو: اے پی

انٹرویو کے دوران ہیلینا بونہام کا کہنا تھا کہ دراصل وہ جس نوجوان سے محبت کرتی ہیں، ان کا روح سنجیدہ اور کسی ادھیڑ عمر مرد کی طرح ہے۔
انہوں نے لوگوں کے تلخ رویوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خود سے 32 سال کم عمر مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر لوگ انہیں شرمسار کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کے دوست سے سنگین نفرت کر رہےہیں۔
انہوں نے اپنے بوائے فریںڈ کو نوجوان جسم میں بزرگ روح کا مجسمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ تعلق ایک فن، فرحت اور مزہ ہے۔

اداکارہ کی پہلی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں—فوٹو: ریکس

اپنے انٹرویو کے دوران اداکارہ یہ بھی کہا کہ دراصل ادھیڑ عمر خاتون سے کسی نوجوان مرد کے رومانس کا ’مزہ بھی کچھ اور ہے‘ اور ایسے تعلقات جیسا فن کسی اور میں نہیں۔
ہیلینا بونہام کارٹر کے مطابق جب خواتین ادھیڑ عمر سے گزرجاتی ہیں اور وہ جنسی طور پر اتنی متحرک نہیں رہتیں، تب ہی بعض نوجوان ان میں دلچسپی لیتے ہیں اور اس دلچسپی جیسا لطف کہیں اور نہیں۔
خیال رہے کہ 53 سالہ ہیلینا بونہام کارٹر نے 2 شادیاں کیں، انہوں نے پہلی شادی 1994 میں کی اور محض 6 سال بعد اس کا اختتام طلاق پر ہوا۔
انہوں نے دوسری شادی برطانوی فوٹوگرافر ٹم برٹن سے 2001 میں کی اور تقریبا 13 سال بعد 2014 میں ان سے علیحدگی اختیار کرلی۔
اداکارہ کے بڑے بچے کی عمر 16 جب کہ دوسرے بچے کی 12 سال ہے اور انہوں نے اب اپنے بڑے بچے سے محض 5 سال بڑے لڑکے سے تعلقات استوار کیے ہیں۔

ہیلینا کا شمار برطانیہ کی معروف ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے—فوٹو: اے ایف پی

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More