
نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران, سیاسی وسماجی رہنماٶں اور شہریوں کی کثر تعداد نے شرکت کی, نماز جنازہ کے بعد پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی دی اور شہید کے جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا, چیف آف آرمی سٹاف اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں رکھی گٸیں, شہید کا ایک بھاٸی بھی پنجاب رینجرز میں ڈیوٹی کے فراٸض سرانجام دے رہے شہید کے والدین نے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر کا اظہار کرتے ہوٸے کہا ہے کہ اگر ان کے سو بیٹے بھی ہوتے تو انہیں وطن کی حفاظت کے لٸے قربان کر دیتے۔
