

کھڈیاں خاص:- نہر میں نہاتے ھوئے خاتون سمیت تین افراد پانی میں ڈوب گئے۔دو زندہ بچا لیا گیا۔22۔سالہ نوجوان جاں بحق۔لاھور کے رھائشی محمد عظیم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عزیزوں کے پاس عید ملنے کھڈیاں آئے ھوئے تھے۔نہر پر نہانے چلے گئے۔پانی کے تیز بہاوں کے باعث خاتون سمیت تین افراد پانی میں ڈوب گئے۔قریبی لوگوں نے اپنی مدد آپکے تحت تینوں کو باھر نکالا اور طبی امداد کے لئے ہسپتال لے گئے۔جہاں محمد عظیم نامی 22سالہ نوجوان جاں بحق ھو گیا۔جبکہ باقی دو کو ابتدائی طبی امداد دیکر گھر بھیج دیا گیا۔
