اہم خبریں

نیب نے آصف زرداری کی پارک لین کیس میں بھی گرفتاری ظاہر کردی

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو پارک لین کیس میں بھی گرفتار کرلیا۔

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیر حراست سابق صدر آصف زرداری کی دوسرے کیس میں بھی گرفتاری ظاہر کردی۔  آصف زرداری احتساب عدالت میں پیش ہوں گے تو نیب کی جانب سے پارک لین کیس میں بھی ان کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں

آصف زرداری نے گزشتہ ہفتے پارک لین اور بلٹ پروف گاڑیوں کے کیسز میں اسلام آباد ہائیکورٹ میںدائر ضمانت کی درخواستیں واپس لے لی تھیں۔ وہ جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں پہلے ہی گرفتار ہیں۔

آصف زرداری اور ان کے بیٹے بلاول پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنی پارک لین اسٹیٹس پرائیوٹ لمیٹڈ کے ذریعے 1994ء سے 2009ء کے دوران اسلام آباد کی بیش قیمت 2460 کنال زمین صرف 6 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدی تھی جبکہ اس کی قیمت دو ارب روپے سے بھی زیادہ تھی۔

یہ سودا پاکستانی نژاد امریکی شہری محمد ناصر خان کے ذریعے کیا گیا جسے آصف زرداری کا فرنٹ مین قرار دیا گیا تھا۔ آصف زرداری پر الزام ہے کہ انہوں نے یہ ڈھائی ہزار کنال زمین زبرستی حاصل کی اور وہاں سے300 خاندانوں کو بے دخل کیا۔ یہ زمین وہاں کے مالکان سے چار ہزار روپے فی کنال کے حساب سے حاصل کی گئی تھی

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More