Uncategorized اہم خبریں پاکستان

نیب نے پی ٹی آئی رہنما سبطین خان کو گرفتار کرلیا

نیب لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کو گرفتار کرلیا۔

نیب نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے بعد ایک اور رہنما اور وزیر جنگلات سبطین خان کو دوران انکوائری گرفتار کرلیا، ملزم پر چنیوٹ اور راجوہ میں اربوں روپے غیرقانونی ٹھیکہ جات من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے۔

نیب لاہور کے مطابق ملزم سبطین خان کی جانب سے جولائی 2007ء میں ای آر پی ایل نامی ایک کمپنی کو ٹھیکہ فراہم کرنے کے غیرقانونی احکامات جاری کیے گئے، ای آر پی ایل کمپنی کو ٹھیکہ قوانین سے انحراف کرتے ہوئے فراہم کیا گیا۔

نیب لاہور کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کیس ریفر کرنے پر نیب لاہور نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جب کہ ملزم محمد سبطین خان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More