اہم خبریں

نیدرلینڈز کی ملکہ تین روزہ دورے پر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گی

نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی ایڈووکیٹ فنانس فار ڈیولپمنٹ کی حیثیت سے تین روزہ دورے پر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گی۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیدرلینڈز کی ملکہ اپنے دورے میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جبکہ سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ملکہ میکسیما اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے منصوبے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کے عشایے میں بھی شرکت کریں گی جس کا مقصد ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی حوصلہ افزائی ہے تاکہ عوام کو فائدہ ہو اور مالی حوالے سے بہتری ہو۔
مزید پڑھیں:برطانوی شاہی جوڑے کا 5 روزہ دورہ پاکستان مکمل، وطن واپس روانہ
بیان میں کہا گیا ہے کہ فنانس فار ڈیولپمنٹ حکومت پاکستان کے اہم ترجیحات میں سے ایک ہے اور حالیہ برسوں میں اس حوالے سے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔
دفترخارجہ کے مطابق ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی ایڈووکیٹ کی حیثیت سے 2009 سے خدمات انجام دے رہی ہیں اور اسی کے تحت میں سماجی اور معاشی لحاظ سے ترقی کے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے دنیا بھر میں انفرادی طور پر اور کمپنیوں کی رسائی کو فروغ دینے میں مصروف رہتی ہیں۔
نیدرلینڈز کی ملکہ اس سے قبل فروری 2016 میں بھ پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: برطانوی شاہی جوڑے کا بادشاہی مسجد، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ
قبل ازیں گزشتہ ماہ برطانیہ کی شہزادی کیٹ میڈلٹن اور شہزادہ ولیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا لیکن وہ معاشی حوالے سے نہیں تھا تاہم دفترخارجہ کے مطابق نیدرلینڈز کی ملکہ معاشی حوالے سے اقوام متحدہ میں ان کے منصب کے تحت دورہ کریں گی۔
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اعلامیے میں پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو قرض کی دوسری قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More