Uncategorized

نیشنل ٹیلی کمیونیکشن کا رپوریشن اور آئی۔ بی۔ ایم (IBM)کے درمیان ڈیٹا ریکوری سنٹر (DRC)لاہور کے قیام کا معاہدہ طے پا گیا

 اسلام آباد: نیشنل ٹیلی کمیونیکشن کا رپوریشن اور آئی۔ بی۔ ایم  (IBM)کے درمیان ڈیٹا ریکوری سنٹر (DRC)لاہور کے قیام کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔خدمات کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے متبادل ڈیٹا ریکوری سنٹرکا قیام نہ صرف انڈسٹری کی ترقی کی جانب اہم قدم ہے بلکہ ڈیٹا لیکج کی صورت میں کم سے کم نقصان کو یقینی بنائے گا۔ یہ سہولیات حکومت اور پبلک سیکٹر آرگنائزیشن کو فراہم کرنے والے ڈیٹا سنٹر سے متعلق خدمات کو زیادہ سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جدید سہولیات سے مزین ہو گا۔
اچھی طرز حکمرانی سے ملکی کارگردگی بہتر بنانے ک اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت تمام سروسز کو ڈیجٹلائز کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت اور دوسرے سرکاری شعبے کے اداروں کو محفوظ اور قابل اعتماد ڈیٹا خدمات کی فراہمی میں NTCہر ممکن اقدمات کر رہی ہے۔ اور ایک اصول کے طور پر اپناتے ہوے حکومت ملکی وسائل کے زیاں کو روکنے کے لیے Silo IT نظام کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے۔
 اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر جناب بریگیڈیر وقار رشید خان نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ NTCاپنے محترم صارفین کو قابل اعتماد اور معیاری سروسز کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سرکاری ڈیٹا کی حفاظت سے کوئی انکار نہیں کر سکتاجو کہ فی زمانہ سائبر حملوں سے بچنے کے لیے نہائت ضروری ہے۔
جناب انجینئیرمعراج گل چیف ٹیکنالوجی آفیسرنے  DRCمنصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ یہ منصوبہ خدمات کی تسلسل کے ساتھ فراہمی اور قیمتی ڈیٹاکو کسی بھی قسم کے نقصانات میں کمی کو یقینی بنائے گا                       ۔  

M/s IBM کے کنٹری ہیڈ نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے IBM کی طرف سے اس پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل اور NTC کے ساتھ طویل مدتی کاروباری تعلقات کے قیام کی یقین دہانی کروائی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More