
برمنگھم: نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا میں مقابلہ تاخیرکا شکار ہوگیا جس کے باعث اننگز میں ایک ایک اوورکی کٹوتی کردی گئی ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج ایونٹ کا اہم میچ برمنگھم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم میچ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
برمنگھم میں بارش تو نہیں ہورہی ہے لیکن میچ کا ٹاس پچ گیلی ہونے کے باعث ابھی تک نہیں ہوسکا ہے، گراؤنڈ انتظامیہ کے مطابق پچ سکھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جب کہ امپائرز کچھ دیر بعد پچ کا معائنہ کریں گے۔
جنوبی افریقا نے ابھی تک ایونٹ میں 5 میچز کھیلے ہیں جس میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ نیوزلینڈ کی ٹیم نے 4 میچز کھیلے ہیں اور ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔
