

کراچی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک شکست پر پاکستانی فنکاروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور بھارت ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔ اس موقع پر پاکستان اورمقبوضہ کشمیر میں تو جشن منایا گیا تاہم پاکستانی فنکاروں نے بھی نیوزی لینڈ کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر مقبوضہ کشمیر میں جشن کا سماں
اداکار فہد مصطفیٰ نے نیوزی لینڈ کی جیت پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا بھارت کی شکست کے بعد اب ورلڈ کپ ان کے لیے آفیشلی ختم ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی تصویر بھی شیئر کرائی اور انہیں اپنا ہم وطن قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی۔ تصویر میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کوپاکستانی کٹ پہنے ہوئے دکھایاگیا ہے۔
