اہم خبریں

وارنر بھی نسیم شاہ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر نے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی باؤلنگ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے مستقبل کو تابناک قرار دیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف برسبین میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں 154 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میچ میں اپنی ٹیم کو مضبوط مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ آسٹریلیا میں ڈیبیو کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے
میچ کے دوسرے دن نسیم شاہ نے 56 کے انفرادی اسکور پر ڈیوڈ وارنر کی وکٹ حاصل کر لی تھی لیکن تھرڈ امپائر نے اس گیند کو نوبال قرار دے دیا۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کیریئر کی 22ویں سنچری مکمل کی البتہ میچ کے تیسرے دن نسیم شاہ نے 154 رنز بنانے والے کرکٹر کو آؤٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔
برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نسیم شاہ اچھی باؤلنگ کے باوجود صرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے لیکن اس کے باوجود وہ وارنر کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے۔
ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ کسی بھی فاسٹ باؤلر کے ڈیبیو کے لیے برسبین ایک برا میدان ہے کیونکہ یہاں شدید گرمی میں باؤلنگ کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے لیکن نسیم نے میچ میں عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پورے دن میں تیز رفتار کو برقرار رکھا اور انہوں نے مجھے کافی متاثر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ نے برسبین ٹیسٹ کی تیز ترین گیند کردی
انہوں نے 16سالہ فاسٹ باؤلر کا 10سال قبل ڈیبیو کرنے والے محمد عامر سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ جب عامر پہلی مرتبہ آئے تھے تو انہوں نے بھی ہمیں کافی رپیشان کیا تھا، وہ ایک ورلڈ کلاس باؤلر تھے اور اگر اس وقت بھی وہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہوتے تو پاکستان ٹیم کا باؤلنگ اٹیک کافی اچھا ہوتا۔
وارنر نے کہا کہ نسیم شاہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے پاس موسیٰ اور محمد حسنین کی شکل میں مزید دو تیز باؤلرز بھی موجود ہیں جن کا میں نے ٹی20 میچز میں سامنا کیا تھا اور اگر پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس ان تمام نوجوان باؤلرز کی لائن و لینتھ پر کام کر کے ان سے 100فیصد کارکردگی حاصل کر سکے تو یہ تمام فاسٹ باؤلرز مستقبل میں ایک بڑی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More