اہم خبریں

واشنگٹن: آئندہ صدارتی انتخاب کے باضابطہ اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: آئندہ صدارتی انتخاب کے باضابطہ اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم لاکھوں افراد کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے امریکی صدر نے اعلان کیا کہ ’امریکی امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ آئندہ ہفتے سے ان لاکھوں افراد کو بے دخل کرنے کا آغاز کرے گا جنہوں نے امریکا آنے کے لیے غیر قانونی راستے اختیار کیے‘۔

سلسلہ وار ٹوئٹس کرتے ہوئے امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ جتنی تیزی سے آئے ہیں اتنی تیزی سے انہیں نکال دیا جائے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’غیر قانونی طور پر امریکا آنےوالوں کو فوراً ملک بدر کیا جائے‘

اس ضمن میں امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر امریکی صدر کی ٹوئٹس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ان اقدامات کی زد میں 10 لاکھ سے زائد افراد آئیں گے۔

یہ وہ لوگ ہیں جنہیں فیڈرل ججز کی جانب سے بے دخلی کے حتمی نوٹسز دیے جاچکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ امریکا میں مقیم ہیں۔

غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی سے باخبر دیگر افراد کا کہنا تھا کہ مذکورہ آپریشن فوری طور پر نہیں ہوگا اور امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ کے عہدیداران کو معلوم نہیں تھا کہ امریکی صدر حساس قانون سازی کے بارے میں عوام کو ٹوئٹر پر بتادیں گے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والوں میں بھارتی سر فہرست

واضح رہے کہ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے یہ بڑی غیر معمولی بات ہے کہ چھاپوں سے پہلے ان کا اعلان کردیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More