Uncategorized

ورلڈکپ میں سری لنکا نے فیورٹ انگلینڈ کو شکست دیدی

لیڈز: کرکٹ ورلڈکپ کے 27ویں میچ میں سری لنکا نے ہاٹ فیورٹ انگلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے 233 رنز کے جواب میں میزبان ٹیم 212 رنز پر ڈھیر ہوگئی، رواں ورلڈکپ میں 397 رنز کا ریکارڈ ہدف دینے والی انگلش بیٹنگ لائن سری لنکا کے خلاف ریت کی دیوار ثابت ہوئی، سری لنکن بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے آغاز سے ہی حریف بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا جس کے نتیجے میں کوئی بڑی پارٹنر شپ قائم نہ ہوسکی جب کہ وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ بھی برقرار رہا۔

انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس 82 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ جوئے روٹ نے 57 اور کپتان مورگن 21 رنز ہی بنا سکے، اوپنر ونس 14، بیرسٹو صفر، بٹلر 10، معین علی 16، ووکس 2، عبدالرشید ایک، آرچر 3 اور ووڈ بغیر کوئی اسکور کیے پویلین لوٹے۔

سری لنکا کے تجربہ کار فاسٹ بولر ملنگا نے 4 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جب کہ ڈی سلوا نے 3، ادانا نے 2 اور پرادیپ نے ایک وکٹ حاصل کی، ملنگا کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرونارتنے اور کوشل پریرا نے کیا تاہم دونوں اوپنرز صرف 3 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد فرنینڈو اور کوشل منڈس نے اسکور آگے بڑھایا، دونوں کے درمیان 59 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم فرنینڈو 49 اور کوشل منڈس 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

190 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد انجیلو میتھیوز اور ڈی سلوا نے ٹیم کو سنبھالا، دونوں کے درمیان  57 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد ڈی سلوا 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، انجیلو میتھیوز آخری وقت تک وکٹ پر کھڑے رہے اور ناقابل شکست 85 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت سری لنکا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 232 رنز بناسکی۔

دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک 5،5 میچز کھیلے ہیں جس میں سے انگلینڈ کو صرف ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ سری لنکا کی ٹیم اب تک صرف ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کرسکی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More