اہم خبریں

ورلڈکپ میں شکست ، بڑے بڑے برج الٹنے کا امکان

ورلڈکپ میں شکست پر بڑے بڑے برج الٹنے کا امکان روشن ہوگیا جب کہ سلیکشن کمیٹی اور کوچز کو گھر جانا پڑے گا۔

انگلینڈ میں منعقدہ میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم فائنل فور میں بھی جگہ نہ بنا سکی، غیرمعیاری کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا، یہ بات تو یقینی ہے کہ انضمام الحق کی زیرسربراہی سلیکشن کمیٹی اب برقرار نہیں رہے گی۔

بورڈ کی جانب سے جلد ان کی ’’خدمات‘‘ کو خراج تحسین ادا کرنے کی پریس ریلیز سامنے آ سکتی ہے،ان کی جگہ سنبھالنے کیلیے بعض سابق کرکٹرز کے نام زیرغور ہیں البتہ ابھی کسی کو فائنل نہیں کیا گیا، انضمام سے موجودہ بورڈ حکام خوش نہیں اور ورلڈکپ سے قبل ہی انھیں بتا دیا گیا تھا کہ نتائج کچھ بھی ہوں معاہدے میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور ان کی ٹیم کے بھی برقرار رہنے کا امکان کم ہے،ابھی پی سی بی نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ نیا کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی لندن میں مکی آرتھر سے ملاقات ہوگی جس میں ان کے مستقبل پر بات ہونی ہے، ون ڈے اور ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بورڈ تبدیلی چاہتا ہے۔

اسی طرح کپتان سرفراز احمد کا مستقبل بھی غیریقینی کا شکار ہے،البتہ مناسب متبادل موجود نہ ہونے کی وجہ سے شاید ان کے حوالے سے فیصلے میں تاخیر ہو جائے،ذرائع نے بتایا کہ مکی آرتھر اور سرفراز دونوں کی خواہش ہے کہ بدستور فرائض نبھاتے رہیں مگر بورڈ نے کسی قسم کی یقین دہانی کرانے سے گریز کیا ہے۔

انگلینڈ میں آئی سی سی میٹنگز سے فراغت کے بعد ایم ڈی وسیم خان کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے تبادلہ خیال کرینگے، فی الحال آئندہ کچھ ماہ پاکستانی ٹیم کی بھی کوئی مصروفیت نہیں لہذا بورڈ جلد بازی میںکوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More