

ورلڈکپ: نیوزی لینڈ بھارتی غرور خاک میں ملا کر فائنل میں پہنچ گیا
مانچسٹر: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ 240 کے ہدف کے تعاقب میں کوہلی الیون 221 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کوہلی، روہت شرما، راہول سمیت دیگر بڑے بیٹسمین ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ جڈیجا نے 77 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ میٹ ہینری نے تین شکار کیے۔ کیویز ٹیم نے مقررہ اوورز میں 239 رنز بنائے تھے۔ ٹیلر74، ولیمسن نے 67 رنز کی شاندار باری کھیلی تھی۔ بھونیشور کمار نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔ کیویز ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچی جبکہ 2015ء کی طرح انڈین ٹیم اس بار بھی سیمی فائنل میں شکست کھا بیٹھی۔
