

مانچسٹر: کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
مانچسٹر میں آج کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔
ورلڈکپ کے لیگ میچز میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا تاہم بھارت کو ایونٹ میں اب تک صرف انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 7 میچز جیت کر پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ نیوزی لینڈ کو 3 میچز میں شکست ہوئی، 5 جیتے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی چوتھی پوزیشن ہے جب کہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا اور تیسرے نمبر پر انگلینڈ موجود ہے، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل منگل کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
